• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی اسٹیڈیم میں جمعہ اورکار بازاربھی لگیں گے،سابق اسٹار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ہاکی ہاکی اولمپئین فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کی آسٹرو ٹرف پر موٹر سائیکل چلانے کو افسوس ناک قرار دیا ہے، انہوں نے  کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کواس طرح آسٹروٹرف پر اجازت نہیں دینی چاہیئے تھی۔ اسٹیڈیم کو کرائے پر دے دیا گیا تھا  اس قسم کی صورت حال میں تو اسٹیڈیم میں جمعہ بازار بھی لگنا شروع ہوجائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس اسٹیڈیم پر ہمیں ورلڈ کپ کی تیاری کا آغاز کرنا چاہیے۔ سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر جان محمد نے کہا کہ اس  قسم کے واقعہ کو پی ایچ ایف کی نااہلی کہا جاسکتا ہے، جان محمد جو یوبی ایل ہاکی گرائونڈ کے انچارج بھی ہیں کہا کہ اس اسٹیڈیم کی ٹرف 16سال پرانی ہے مگر وہ آج بھی کھیل کے قابل  ہے میں اس ٹرف پر چمڑے کے شوز پہن کر جانے کی اجازت نہیں دیتا ہوں، ایسا محسوس ہورہا ہے کہ مستقبل میں ایدھی اسٹیڈیم کی ٹرف پر گاڑیوں کا بازار بھی لگنا شروع ہوجائے گا۔
تازہ ترین