• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں آج سے درجۂ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمٔہ موسمیات کے مطابق سندھ کے اکثر اضلاع میں آج سے 12 جون کے دوران گرمی کی لہر کا امکان ہے۔

کراچی میں بھی آج موسم شدید گرم اور درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

شہرِ قائد میں  24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمٔہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

قومی خبریں سے مزید