• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے: وزیرِاعظم شہباز شریف

وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔

پُرامن الیکشن کے انعقاد پر گلگت بلتستان کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت پر گلگت کے عوام تحسین کے لائق ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بھی مبارک باد کی مستحق ہے اور میں صدر  آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں ن لیگ کے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اچھا مقابلہ کیا اور بھرپور محنت کی، میں ان کو شاباش دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پُرامن، شفاف الیکشن اور سیاسی سرگرمیاں جمہوریت کا حسن ہیں۔ الیکشن کمیشن نے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن یقینی بنایا جو قابل ستائش ہے۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پُرامن الیکشن کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید