• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: گھریلو ملازمہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی، اسقاط حمل، ہلاکت کیس، 5 افراد نے عبوری ضمانت کروالی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

لاہور میں گھریلو ملازمہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور اسقاط حمل کے بعد ہلاکت کے مقدمے میں نامزد مکان مالکان کے 5 افراد نے عبوری ضمانت کروالی۔

پولیس ذرائع ذرائع کا کہنا ہے کہ رائیونڈ کے نجی اسپتال عملے کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق لڑکی کا اسقاط حمل کرنے والے ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف سے پوچھ گچھ ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ قتل کی دفعات کی تفتیش کے لیے گرفتار ڈرائیور کو بھی پولیس حراست میں لیا جائے گا۔ عدالت سے اجازت کے بعد مقدمے میں شامل قتل کی دفعات کی تفتیش ہوگی۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی دفعہ شامل ہونے کے بعد مالکان سے دوبارہ تفتیش کی جائے گی، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی کی موت کی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔

قومی خبریں سے مزید