• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں کمسن گھریلو ملازمہ مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل

لاہور(کرائم رپورٹر،خصوصی رپورٹر) ہنجر وال کے علاقےمیں مبینہ جنسی زیادتی کے بعد 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو قتل کردیا گیا۔ مالکان نے راز چھپانے کے لیے خودکشی کا ڈرامہ رچا کر لاش آبائی گاوں بھجوا دی ۔پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔لڑکی کے جسم پر نشانات دیکھ کر لواحقین نے پولیس کو اطلاع دی ،پولیس نے این بلاک مرغزارکالونی پہنچ کرقاسم نامی ملزم کو حراست میں لے کرتفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا۔ مالکان کےمطابق لڑکی نے پھندالیکرخودکشی کی جبکہ ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ کرن شہزادی تشدد سے جاں بحق ہوئی، بچی کی گردن اور بازو پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش آبائی علاقے ڈھولن چک 7 پتوکی بھیجی گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم اور فرانزک کرایا جائے گا جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

تازہ ترین