• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز میں آزاد نقل و حرکت میں خلل، یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

یورپی یونین نے پابندیوں کیلئے پہلی بار نئے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ 

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے ایران کی 2 شخصیات اور پاسداران انقلاب یونٹ پر پابندیاں عائد کی ہیں، پابندیاں آبنائے ہرمز میری ٹائم ٹریفک کی آزاد نقل وحرکت میں خلل ڈالنے پر عائد کی گئیں۔  

یورپی یونین کے مطابق پابندیوں میں ایرانی پاسداران انقلاب بحریہ پرمزگان صوبے کی کمانڈ شامل ہے، پابندیوں میں پاسداران انقلاب بحریہ کے نائب کمانڈر محمد اکبر زادہ اور حامد حسینی شامل ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے ایران پر پابندیوں کیلئے پہلی بار نئے اختیارات استعمال کیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید