• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور شمالی کوریا کو اسٹریٹیجک تعاون مزید مضبوط بنانا چاہیے، شی جن پنگ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور شمالی کوریا کو اسٹریٹیجک تعاون مزید مضبوط بنانا چاہیے۔

چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ دورہ شمالی کوریا پر پیانگ یانگ پہنچے، جہاں ان کی شمالی کوریا کے سربراہ سے وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ 

دونوں ممالک میں تجارت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، تعمیرات اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو اسٹریٹیجک تعاون مزید مضبوط بنانا، اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کا بھرپور تحفظ کرنا چاہیے۔ 

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے کہا شمالی کوریا اور چین کے تعلقات مضبوط اور ناقابلِ شکست ہیں۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی مستحکم کرنا شمالی کوریا کا ناقابل تبدیل اسٹریٹیجک انتخاب ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید