• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

بجلی جنوری تا مارچ 2026ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

بجلی سستی کرنے کا اطلاق جون سے اگست 2026ء کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ 

اس فیصلے سے بجلی صارفین کو 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

قومی خبریں سے مزید