پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض ایم پی اے فضل الہٰی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ میں بچوں اور ناتجربہ کار لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس 35 سے 40 ایم پی ایز ہیں، مطالبہ ہے قیادت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا لائحہ عمل دے۔
فضل الہٰی کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کاسمیٹک اور ہومیوپیتھک احتجاج کر رہے ہیں، ہمیں کاسمیٹک اور ہومیوپیتھک احتجاج نہیں چاہیے، علی امین گنڈاپور بھی اسی طرح احتجاج کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ واضح کریں کس کے کہنے پر مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی، سہیل آفریدی واضح کریں کس کے مشورے سے محسن نقوی سے ملاقات کی؟ کیا کسی خفیہ مقاصد کے لیے یہ ملاقاتیں ہو رہی ہیں؟
ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت نہیں ہوئی تو صوبائی بجٹ میں ووٹ نہیں دیں گے۔