گوجرانوالا کے رہائشی والدین اپنے بچے کو سیالکوٹ کی سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ اہل علاقہ نے بچے کو پولیس کےحوالے کیا تو اُس نے بتایا کہ اس کے والدین نے تھوڑی بعد واپس آنے کا کہا تھا۔
ملک میں جہاں بچوں کے اغوا کی خبریں دلوں کو دہلارہی وہیں سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے نے شہریوں کو عجیب سی الجھن میں مبتلا کردیا ہے ۔
گوجرانوالا کے علاقے شاہین آباد کے رہائشی والدین نے اپنے بچے کو علاقہ پُل ایک پر تنہا چھوڑدیا ۔ جس پر اہل علاقہ نے بچے کو تھانہ نیکہ پورہ پولیس کے حوالے کردیا ۔
بارہ سالہ بچے کاکہنا ہےکہ والدین نے اس سے تھوڑی میں آنے کاکہا تھا لیکن وہ واپس نہیں آئے ۔
دوسری جانب گوجرانوالا کے تھانہ تُلا پولیس کاکہناہےکہ والدین نے منگل کو پہلے ہی بچے کے لاپتا ہونے کی درخواست جمع کرارکھی تھی لیکن جب پولیس بچے کے ملنے پر ان ُکے گھر پہنچی تو گھرپر تالہ لگاہواتھا۔
قانونی کارروائی کے بعد بچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کےحوالے کردیاجائے گا۔