اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 ارب ڈالرز مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظبی سے تہران منتقل کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ نے اثاثوں کی منتقلی سے متعلق رپورٹس مسترد کر دیں۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ منجمد اثاثے خطے کے ممالک کو منتقل کیے جانے کے دعوے بے بنیاد ہیں، ایسی رپورٹس مخالف فریقین کی میڈیا اور پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔