کویت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے دشمن کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
کویتی حکام کی جانب سے فوری طور پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
کویت کے ہمسایہ ملک بحرین میں بھی وزارتِ داخلہ نے خطرے کے سائرن بجا دیے۔
یہ پیش رفت ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے امریکی حملوں کے جواب میں کویت میں موجود علی السلیم فوجی اڈے پر ڈرونز سے حملہ کرنے کے دعوے کے بعد سامنے آئی ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں موجود امریکی ففتھ فلیٹ پر ڈرون حملہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔