• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندا یاسر نے بیٹی کیلئے داماد کے انتخاب سے متعلق کیا کہا؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان کی معروف میزبان اور پروڈیوسر ندا یاسر نے بیٹی کے لیے داماد کے انتخاب سے متعلق اپنی رائے بیان کر دی۔

حال ہی میں اپنے مارننگ شو کے دوران ندا یاسر نے اپنی بیٹی کے لیے مستقبل کے جیون ساتھی کے انتخاب کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

 پروگرام میں گفتگو کے دوران مہمان غزل صدیقی نے ان سے سوال کیا کہ اگر ان کی بیٹی اپنی پسند کے کسی لڑکے کو متعارف کروائے تو وہ ایک داماد میں کن خوبیوں کی توقع رکھیں گی؟

اس سوال کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ بطور ماں میرا ماننا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کی ایسی تربیت کرنی چاہیے کہ وہ زندگی کے اہم فیصلے دانشمندی سے کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے والدین نے بھی مجھ پر اعتماد کیا تھا، اسی لیے میں اپنی بیٹی کی پسند کا احترام کروں گی۔

ندا یاسر کے مطابق میں چاہوں گی کہ میری بیٹی خود اپنے لیے ایسا شریکِ حیات منتخب کرے جس پر ہمیں اعتراض کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑے، میرے شوہر بطور والد شاید دیگر پہلوؤں کو بھی مدِنظر رکھیں، لیکن بطور ماں میں اپنی بیٹی کی رائے کو ترجیح دوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو ہمیشہ آزادی، اعتماد اور دنیا کو سمجھنے کے مواقع فراہم کیے ہیں، میرا خیال ہے کہ اسی تربیت کی بدولت میری بیٹی اپنے مستقبل کے شریکِ حیات کے انتخاب میں بہتر فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید