• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان: بینک اکاؤنٹ ہیک کرکے رقم نکالنے والا 11 رکنی گروہ گرفتار، پولیس

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

مردان کے بینک اکاؤنٹ ہیک کرکے رقم نکالنے والا 11 رکنی گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار گروہ میں دو خواتین بھی شامل ہیں، ان ملزمان سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شیخ ملتون سے گرفتار کیا گیا ہے، ان افراد کا تعلق اسلام آباد اور پنجاب سے ہے۔

پولیس کے مطاببق ملزمان کا تعلق جھنگ، سرگودھا، بہاولپور، پنڈی، اسلام آباد اور دیگر اضلاع سے ہے۔ ملزمان آن لائن فراڈ اور دیگر سائبرز کرائم میں بھی ملوث ہیں۔

قومی خبریں سے مزید