دبئی سے ماسکو کی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کی اسلام آباد میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی گئی ہے۔
غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کو ملتان کے قریب سے اسلام آباد موڑا گیا جس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کیا۔
ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر پرواز کو اسلام اباد موڑا گیا۔ طیارے کی ری فیولنگ کی جا رہی ہے۔