• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم تنصیبات پر حملوں کی دھمکیاں امریکا کی بے بسی کی علامت ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان— فائل فوٹو
ایرانی صدر مسعود پزشکیان— فائل فوٹو 

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینا طاقت کا مظاہرہ نہیں بلکہ بے بسی کی علامت ہے۔

مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکیوں پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورکس سے لے کر بجلی اور پانی کی صنعتوں تک اہم تنصیبات عوام کی جان ہوتی ہیں، انہیں نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینا طاقت کا مظاہرہ نہیں بلکہ خود مختار قوم کے سامنے بے بسی کی علامت ہے۔

فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

ایرانی صدر نے لکھا ہے کہ ایران اپنے ماہرین کے علم اور صلاحیتوں، قومی اتحاد اور یکجہتی پر بھروسہ کرتے ہوئے کسی بھی دباؤ یا خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔

دوسری جانب ایران پر مسلسل دوسرے روز اور مزید سخت حملے کی دھمکی دینے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے سچویشن روم میں کابینہ اراکین اور اہم عہدیداروں سے اہم ملاقات کی ہے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ملاقات میں ایک اس آپشن پر بھی غور کیا گیا کہ ایران پر مختصر مدت میں بڑے حملے کیے جائیں تاکہ ایران مذاکرات کے لیے اپنی پوزیشن کو تبدیل کرے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید