• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج 2027ء کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

اس حوالے سے وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج 2027ء کے لیے سعودی ہدایات کے مطابق رجسٹریشن جلد مکمل کی جائے گی، خواہشمند عازمین کی رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہو گا۔

وزارتِ مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2027ء کی رجسٹریشن کے لیے پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027ء تک ہونا ضروری ہے، رجسٹرڈ افراد کو سرکاری اور نجی حج اسکیم دونوں میں شرکت کا اختیار ہو گا۔

وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی حج 2027ء کی رجسٹریشن کا عمل کھلا ہو گا، حج کے لیے رجسٹریشن کی کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی، حج پیکیج، اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2027ء کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید