• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی رکن اقبال آفریدی کو معطل کر دیا

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریکِ انصاف کے رکن اقبال آفریدی کو معطل کر دیا۔

اقبال آفریدی کو پورے بجٹ سیشن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

اسپیکر نے کہا ہے کہ اقبال آفریدی نے میرے اسٹاف پر ہاتھ اٹھایا، ڈی جی میڈیا اور پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی، یہ سب ناقابلِ قبول ہے۔

بعد ازاں فرح ناز اکبر نے اقبال آفریدی کی رکنیت معطلی کی تحریک پیش کی جو ایوان نے کثرتِ رائے سے منظور کر لی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ معطلی کے دوران اقبال آفریدی کو کسی قسم کے الاؤنسز نہیں ملیں گے، ایوان سے خود چلے جائیں، اگر خود نہ گئے تو سیکیورٹی اہلکار زبردستی باہر لے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید