• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ، متعدد علاقوں میں 12، 12 گھنٹے سے زائد بجلی غائب

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گئی ہے۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، کورنگی، لیاری، ماڑی پور میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔ 

قائدآباد، ملیر، منگھوپیر، کیماڑی اور سرجانی میں کئی کئی گھنٹوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ نیوکراچی، لائنزایریا، سولجربازار، گلشن معمار کے مکین بھی بجلی کی بندش سے پریشان ہیں۔ 

شہر میں شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی اور کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔ 

تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 10 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی، بعض علاقوں میں بلوں کی عدم ادائیگی پر بجلی بند کی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید