• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور: معاہدے کی خلاف ورزی پر کالعدم ایکشن کمیٹی پر پہلے سے ختم مقدمات بحال، مزید 24 اراکین گرفتار

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

محکمہ قانون و انصاف آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد پہلے سےختم مقدمات بحال کر دیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاجی مظاہروں پر واپس لی گئی 177 ایف آئی آرز بحال کردی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم کا کہنا ہے کہ میرپور میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مزید 24 اراکین گرفتار کر لیے گئے، بیشتر گرفتار اراکین نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرلی اور ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کروائے ہیں۔

ڈی سی کا کہنا ہے کہ مزید مشتبہ عناصر کی نگرانی کی جارہی ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

چوہدری ساجد اسلم نے کہا کہ اشتعال انگیزی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، کالعدم تنظیم نے تاجروں سے زبردستی ان کے کاروبار بند کروائے۔

قومی خبریں سے مزید