• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق گریجویٹس کی تنظیم کا پاکستانی طلبا کیلئے وظائف کا اعلان

کینیڈا میں مقیم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق گریجویٹس کی تنظیم نے پاکستانی طلبا کے لیے وظائف کا اعلان کیا ہے۔

کینیڈین ایسوسی ایشن آف دی یونیورسٹی آف ایگریکلچرل فیصل آباد کی سالانہ تقریب میں کینیڈا کے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر اور ٹریژری بورڈ آف کینیڈا کے صدر شفقت علی مہمانِ خصوصی تھے۔

ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداروں وسیم صفدر، ڈاکٹر عمران الحق، راشد ستی، طاہر شکیل اور اعزاز احمد نے نئے امیگرنٹس کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن کا قیام اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سابق گریجویٹس کو ایوارڈز دینے کا اعلان کیا۔

قومی خبریں سے مزید