• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفتر خارجہ کی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کے اثاثوں اور متاثرہ افراد کے حوالے سے وضاحت

دفتر خارجہ نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کے اثاثوں اور متاثرہ افراد کے حوالے سے وضاحت کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متاثرین کی تعداد 3 سے 4 ہزار کے درمیان ہے۔ مبالغہ آمیز اعداد و شمار درست نہیں۔ پاکستانی سفارتی مشنز متاثرہ شہریوں کی معاونت اور ان کے اثاثوں کی واپسی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

 ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے اس معاملے پر کام کر رہے ہیں۔ کسی بھی پاکستانی کے جو اثاثے یا املاک وہاں رہ گئی ہیں، انہیں واپس حاصل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابوظبی کے حکام کسی فرد کے نجی اثاثے اپنے پاس رکھنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

قومی خبریں سے مزید