• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اٹک (آئی این پی )اٹک جیل میں سزائے موت کے قیدی کو تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اٹک جیل میں سزائے موت کے قیدی محمدسلیمان کوتختہ دار پرلٹکا دیاگیا۔مجرم نے2001میں راولپنڈی صرافہ بازار میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر جیولر کو قتل کردیا تھا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق مجرم کو  پھانسی دے  دی گئی ، پھانسی دینے سے قبل محمدسلیمان کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔پھانسی کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کی گئی اور مجرم کی لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ، پھانسی کے وقت جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مقتول کے ورثاء کے صلح نامہ کے باوجود عدالت نے مجرم کو اس بناء پر بری کرنے سے انکار کر دیا کہ کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔
تازہ ترین