امریکا کے ساتھ مجوزہ مفاہمتی یادداشت میں ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی شق شامل ہونے ا نکشاف ہوا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ یادداشت میں ایران کے اطراف سے امریکی افواج کے انخلاء اور بحری ناکہ بندی کے خاتمے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے، تیل پر عائد پابندیاں ختم کرنے اور ایران کے منجمد فنڈز جاری کرنے کی شقیں بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حتمی مذاکرات میں جوہری اور معاشی امور پر بات چیت ہو گی۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق حتمی مذاکرات میں ایرانی میزائل پروگرام پر کوئی بات چیت شامل نہیں ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کے ساتھ مجوزہ مفاہمتی یادداشت کے مسودے کو نافذ کرنے سے قبل متعلقہ حکام کی حتمی منظوری درکار ہو گی۔