• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی فولادی وار خطے میں امریکا کے بنیادی ڈھانچوں کا نشان مٹا دیں گے: خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو ایران خطے کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دھمکیوں پر عمل کرتے ہیں تو اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت ور مسلح افواج کے فولادی وار خطے کے تمام بنیادی ڈھانچے کو اس طرح تباہ کر دیں گے کہ ان کا کوئی نشان باقی نہیں رہے گا، جیسے وہ کبھی موجود ہی نہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی صورت امریکا کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔

بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ کسی بھی حالت میں اور کسی بھی طریقے سے امریکا جیسے غیر علاقائی ملک کو آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ ایران کی ناقابلِ عبور سرخ لکیر ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات اور فوجی کارروائیوں کے دعوے کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید