• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نِکَمّے وزیراعظم ہیں، ان سے کچھ نہیں ہوسکتا، دھروو راٹھی

بھارت کے معروف یوٹیوبر دھروو راٹھی نے سماجی کارکن سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر نریندر مودی کو بے نقاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ وہ بہت نِکَمّے  وزیراعظم ہیں ان سے کچھ نہیں ہوسکتا۔

دھروو راٹھی نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کے معاملے پر مجھے کچھ لوگوں کی آنکھیں کھلتی نظر آرہی ہیں، لوگوں کو اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ بھارتی حکومت کچھ نہیں کرے گی سونم وانگچک کو لیکر، الٹا لوگ تو انہیں بھوک ہڑتال ختم کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

یوٹیوبر نے کہا کہ آج سے 8 سال پہلے گنگا کی صفائی کا مطالبہ لیکر پروفیسر جی ڈی اگروال نے 111 دن تک بھوک ہڑتال کی تھی مگر اس وقت بھی نریندر مودی پر بالکل اثر نہیں ہوا تھا، اور آخر کار 11 اکتوبر 2018 کو پروفیسر جی ڈی اگر وال دم توڑ گئے تھے، ان کی موت پر وزیراعظم نریندر مودی نے صرف ایک ٹوئٹ کرکے افسوس کا اظہار کیا تھا اور کچھ نہیں۔

دھروو راٹھی نے کہا کہ اگر سونم وانگچک کا حال بھی پروفیسر جی ڈی اگروال کی طرح ہوا تو ان کے مرنے پر نریندر مودی ایک افسوس کا ٹوئٹ کریں گے اور کچھ نہیں۔ 

بھارتی یوٹیوبر نے کہا کہ یہ حکومت انتہائی نکمی ہے، انہیں ملک کے حالات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ بس غیر ملکی دوروں پر جا کر کھی کھی کرتے ہیں اور کچھ نہیں۔

دھروو راٹھی نے اپوزیشن جماعتوں اور  اپنے ملک کے لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سونم وانگچک کا ساتھ دیں اور حکومت کے خلاف جنتر منتر پر  20 جولائی کو ہونے والے مارچ میں ضرور شرکت کریں۔

خیال رہے کہ بھارتی سماجی کارکن سونم وانگچک کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال19 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے، ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 

سونم وانگچک 28 جون سے نئی دہلی میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں۔ وہ بھارت میں امتحانی بے ضابطگیوں، خصوصاً نیٹ امتحان کے پرچے لیک ہونے کے معاملے پر احتجاج کر رہے ہیں اور مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھوک ہڑتال شروع ہونے کے بعد وانگچک کا 8 کلوگرام سے زائد وزن کم ہو چکا ہے اور وہ مسلسل طبی ماہرین کی نگرانی میں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید