• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پی پی پارلیمانی پارٹی اجلاس، بجٹ پر مشاورت

بلاول بھٹو— فائل فوٹو
بلاول بھٹو— فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی بجٹ اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ممبران شریک ہوئے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ 27-2026ء کی منظوری دے دی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الحمدللّٰہ اس بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے، بجٹ میں پاکستان کی عظیم قوم کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اگلے مالی سال کا 17 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید