• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ اور پنشن میں اضافے کا اعلان کردیا گیا

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

انہوں نے بجٹ 27-2026ء میں کہا کہ کم سے کم ماہانہ تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کفالت پروگرام کو 1کروڑ 20 لاکھ خاندانوں تک بڑھایا جائے گا جبکہ تعلیمی وظائف کو مزید وسعت دی جائے گی۔

سینیٹر اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ آئندہ مالی سال بی آئی ایس پی کے لیے 838 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، بی آئی ایس پی کے لیے یہ رقم پچھلے سال کےمقابلے میں17فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جاری اخراجات سے آزاد کشمیر کے لیے 146ارب روپے، گلگت بلتستان کے لیے 88 ارب دیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید