فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پہلے ٹریننگ سیشن سے قبل امریکا میں انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کا میچ سے متعلق سامان چوری ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کھلاڑیوں کے جوتے، فٹبالز اور ٹریننگ کا سامان چوری کر لیا گیا۔
یہ سامان ٹیم کے ٹریننگ کے مقام پر پہنچانے سے قبل گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چوری کیا گیا۔
سامان ہفتے کو اسکواڈ کی آمد اور ٹریننگ کے آغاز سے پہلے امریکی ریاست فلوریڈا سے کنساس شہر پہنچایا جانا تھا۔
امریکی شہر کنساس سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے، جس کی جانب سے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں انگلینڈ اپنا پہلا میچ بدھ کو کروشیا کے خلاف کھیلے گا۔