اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 20 قصبوں اور دیہات کے رہائشیوں کو اپنے گھروں سے فوری طور پر انخلاء کرنے کا حکم دے دیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق 20 قصبوں اور دیہات کے رہائشیوں کو اپنے گھر فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوراً محفوظ علاقوں کی جانب منتقل ہو جائیں اور دریا زہرانی کے شمال میں واقع علاقوں کا رخ کریں۔
فوج کی جانب سے انخلاء کے حکم کی وجوہات کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، تاہم اس اقدام کے بعد ان علاقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔