• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیشی کرکٹر نعیم حسن پر پولیس کا تشدد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بنگلا دیش کے کرکٹر نعیم حسن پر چٹوگرام میں مبینہ طور پر پولیس کے تشدد کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق چٹوگرام میں پولیس نے نعیم حسن کو مبینہ طور پر روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

نعیم حسن نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے بغیر کسی وجہ کے روکا اور ان کا رویہ جارحانہ تھا، پولیس اسٹیشن میں اہلکاروں نے چھڑی اور پلاسٹک کے پائپ سے تشدد کیا، شناخت ظاہر کرنے کے باوجود پولیس اہکار تشدد کرتے رہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق نعیم حسن نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اور کرکٹرز ویلفیئرز ایسوسی ایشن نے بھی معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

نعیم حسن 14 ٹیسٹ میچز میں بنگلا دیش کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید