• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، میئر سمیت 4 افراد شہید

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

جنوبی لبنان کے ضلع جیزین میں اسرائیلی ڈرون حملوں کے نتیجے میں الریحان میونسپلٹی کے میئر سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔

لبنانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے ضلع جیزین کی الریحان اور کفرہنہ میونسپلٹیز کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جس میں الریحان میونسپلٹی کے میئر بھی شہید ہو گئے۔

لبنانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے علیحدہ حملوں میں ضلع مرجعیون کے قصبے خیام پر فضائی حملے کیے جبکہ ضلع نباطیہ کے علاقے قصیبہ کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ادھر ضلع صور کے علاقے مجدل زون میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 20 قصبوں اور دیہات کے رہائشیوں کو اپنے گھروں سے فوری طور پر انخلاء کرنے کا حکم دیا  تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق 20 قصبوں اور دیہات کے رہائشیوں کو اپنے گھر فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ 22 جون کو واشنگٹن میں ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید