• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کو لازمی قرار دیدیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کو لازمی قرار دیدیا۔

لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا لازمی ہو گا، ڈومیسٹک کے بغیر کنٹریکٹ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو کیٹیگری پر پورا نہیں اترتا اسے کنٹریکٹ نہیں ملے گا، 5 کیٹیگریز ہوں گی ٹیسٹ کرکٹ کی کیٹیگری کو اچھا کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کے ساتھ ٹی 20 کیٹیگری نہیں ہو گی، وہ الگ ہوگی، ٹیسٹ کپتان کا فیصلہ کرکٹ مائنڈز کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیر کو مکمل بریفنگ دیں گے، اس سے پہلے کھلاڑیوں سے ملاقات ہو گی، جو کرنے جا رہے ہیں، اس کا فائدہ ایک دو سال میں نظر آئے گا۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ یونس خان سے مل رہا ہوں کرکٹ مائنڈز کو بڑھا رہے ہیں تاکہ نتائج آئیں، سلیکشن میں اپنے میں ہاتھ میں نہیں لینا چاہتا تجاویز دے سکتا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید