• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا معاہدہ، ایک دو دن میں اچھی خبر آئے گی، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے سے متعلق ایک دو دن میں اچھی خبر آئے گی۔

لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ امریکا ایران جنگ کا مسئلہ جلد حل ہو گا اور صلح ہو گی، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ تیل کی قیمتوں کو پلاننگ کے ساتھ مستحکم رکھا گیا ہے، ایسا نہ کرتے تو ملک میں پیٹرول کی قیمت ڈھائی سو روپے ایک ہی وقت میں بڑھ جاتی۔

قومی خبریں سے مزید