وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے ثناء اللّٰہ خان مستی خیل کو واپس اپنے گھر آنے کا مشورہ دے دیا۔
قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران وزیراعظم نے ثناء اللّٰہ مستی خیل کو کہا کہ وہ ان کے پاس چائے پینے ضرور جائیں گے لیکن ان سے کہیں گے وہ بھی اپنے گھر واپس آجائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ ثناء اللّٰہ مستی خیل سے بھائیوں جیسا تعلق ہے، وہ اشاروں میں کہتے ہیں کہ مجبوری میں وہاں کھڑے ہیں واپس آنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم کے جواب پر اسمبلی ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔