• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی کبڈی سیریز ، دوسرا مرحلہ پیر علی معظم کلب نے جیت لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کبڈی سیریز کے دوسرے مرحلے کا فائنل پیر علی معظم کبڈی کلب صابوآنہ نے غوثیہ کبڈی کلب کو 41کے مقابلہ میں 47پوائنٹ سے شکست دے کر جیت لیا ۔ غوثیہ کلب نے رانا سعید کلب اور پیر علی معظم کلب نے عبدالحکیم کلب کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیاتھا۔ مہمان خصوصی پرویز اقبال کموکا اور طیب گیلانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
تازہ ترین