• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے معاہدے پر کل دستخط نہیں کر رہے ہیں، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پر کل دستخط نہیں کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے، جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ جوہری معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی، ہمیں میمورنڈم پر دستخط کرنے کے صحیح وقت کا انتظار کرنا چاہیے، یہ کل نہیں ہوگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسرے فریق کے عدم استحکام کی وجہ سے ہمیں اس حوالے سے کسی بھی بیان سے محتاط رہنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید