گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقداما ت کر رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامر جان نے ضلعی بہبو دفنڈز بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ ڈی سی او نے گریڈ 1 سے 16کے سرکاری ملازمین و افسران کے ماہانہ امدادکیسزجن میں شادی گرانٹ، کفن دفن ، معذور اور ریٹائرڈ ملازمین کی کفالت ، تعلیمی وظائف ، بعد از موت گرانٹ اور دیگر نئے کیسزسمیت2327 کیسزنمٹا دیئے ۔