• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں بھی جاپانی مداحوں کی صفائی کی روایت برقرار

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

جاپان کے مداحوں نے اسٹیڈیم میں صفائی کی روایت کو فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں بھی برقرار رکھا۔

کھیلوں کے مقابلوں میں جاپانی شائقین میچ کے بعد اسٹیڈیم کی صفائی کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں ڈیلاس اسٹیڈیم آرلنگٹن میں نیدر لینڈز کے خلاف میچ کے بعد بھی جاپانی شائقین نے صفائی کرنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھا۔

جاپانی شائقین نے اپنے اس اقدام کے بارے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثقافت ہے، میچ کے بعد صفائی کرنا کھلاڑیوں، سپورٹرز اور اسٹیڈیم کو عزت دینے کے برابر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہاں پر آنا ہمارے لیے اعزاز ہے اور ہم یہاں اپنے پیچھے کچرا چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے۔

واضح رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں جاپان اور نیدر لینڈز کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید