• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش کا ایران امریکا معاہدے کا خیر مقدم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بنگلا دیش نے ایران امریکا معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مسلسل کشیدگی میں کمی اور تنازع کے حل کے لیے سفارت کاری کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

بنگلا دیش نے مثبت پیش رفت میں کردار ادا کرنے والے تمام فریقوں اور سہولت کاروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ معاہدے پر نیک نیتی کے ساتھ عمل کیا جائے گا اور یہ دیرپا اور پائیدار ثابت ہو گا۔

بنگلا دیش کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام علاقائی اور عالمی امن، سلامتی اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز امریکا اور ایران کے درمیان ایک ابتدائی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے جس کے بعد ایران کے جوہری پروگرام، پابندیوں میں نرمی اور دیگر اہم معاملات پر 60 دن تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

امریکا اور ایران کے معاہدے کی تقریب جینیوا میں منعقد ہو گی۔

ایران اور امریکا کے معاہدے کی تقریب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف شرکت کریں گے، وزیرِ اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید