• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ: دورانِ میچز اسٹیڈیم میں صرف ایرانی سرکاری پرچم لہرانے کی اجازت

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

امریکی عدالت نے معزول شاہ دور کا ایرانی پرچم لہرانے پر فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی عائد پابندی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

فٹبال میچز کے دوران اسٹیڈیم میں صرف ایران کا سرکاری قومی پرچم ہی لہرایا جا سکے گا۔

امریکی عدالت کے فیصلے سے معزول شاہ کے حامیوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ ایران کے سابق شاہی دور سے منسلک علامتی پرچم ایران کے سرکاری پرچم سے مشابہت رکھتا ہے تاہم اس میں شیر اور سورج کا نشان شامل ہے جو 1979ء کے عوامی انقلاب سے قبل شاہی دور کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

یہ مقدمہ لاس اینجلس کاؤنٹی کی عدالت میں دائر کیا گیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پابندی آزادیٔ اظہار کے خلاف ہے، کیس کو تیزی سے نمٹاتے ہوئے جج کرٹس اے کن نے فیصلہ سنایا، پابندی برقرار رہے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید