وکلاء نے لاہور بار کے سابق نائب صدر شفاقت امین پر مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سیشن کورٹ کے داخلی اور خارجی دروازے بند کر دیے۔
لاہور بار کے صدر عرفان حیات باجوہ نے بتایا ہے کہ پولیس کو ماتحت عدالتوں میں داخل نہیں ہونے دیں گے، نجی سوسائٹی نے شفاقت امین کی اراضی پر قبضہ کر لیا ہے، شفاقت امین اپنی اراضی واگزار کروانے گئے تو ان پر تشدد کیا گیا۔
عرفان حیات باجوہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے وکیل شفاقت امین پر ہی مقدمہ درج کر لیا۔