چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے ہم نکل چکے ہیں، ہم کمیٹیوں میں نہیں جا رہے، ابھی تک ہمارے استعفے منظور نہیں کیے گئے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ ہم عوامی مطالبات کو تسلیم کرتے ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر کارروائی اور عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 12 نشستوں کا معاملہ آئینی ہے، لہٰذا اسے آئینی طور پر حل کیا جائے، ہمارا مؤقف واضح ہے کسی طرف بھی کشیدگی نہیں ہونی چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ زرقا بی بی نے بڑی مشکلات دیکھیں اس معاملے کو دیکھ لوں گا، مجھے اُمید ہے وہ پارٹی کے خلاف کبھی نہیں جائیں گی۔