• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر کا ویزے کے حصول میں مشکلات کے باعث امریکی دورہ منسوخ

اسرائیلی انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر— فائل فوٹو
اسرائیلی انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر— فائل فوٹو 

اسرائیلی انتہا پسند وزیر اتمار بن گویر کو امریکی ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات کی وجہ سے اپنا امریکا کا دورہ منسوخ کرنا پڑ گیا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے نے اتمار بن گویر کو بتایا کہ انہیں ویزا حاصل کرنے کے لیے بائیو میٹرک فنگر پرنٹس فراہم کرنے کے لیے ذاتی طور پر حاضر ہونا پڑے گا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ میں ویزے کے حصول کے لیے بائیو میٹرک فنگر پرنٹس فراہم کرنے کے لیے اسرائیلی وزیر کو ذاتی طور پر طلب کیے جانے کو ویزا دینے میں ہچکچاہٹ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتمار بن گویر کو  مبینہ طور پر ایک اسرائیلی تاجر کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لیے میامی جانا تھا۔

واضح رہے کہ یہ اسرائیلی انتہا پسند وزیر اپنے اشتعال انگیز اقدامات کی وجہ سے اکثر شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید