• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور میں پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کزن کے ہاتھوں قتل، ملزم نے گرفتاری دیدی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

خیرپور میں کزن نے اپنی شادی شدہ کزن کو قتل کر دیا، واردات کے بعد ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون کی پسند کی شادی کرنے کے بعد اہلخانہ کے دباؤ پر خاوند سے علیحدگی کرائی گئی اور دوسری شادی کرا دی، لیکن خاتون پہلے شوہرکے پاس جانا چاہتی تھی، جس کی وجہ سے اسے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون نے کچھ عرصہ قبل گھر چھوڑ کرپسند کی شادی کی تھی، لڑکی کے اہلخانہ راضی نہیں تھے اور لڑکے پر دباؤ ڈال کر خاتون کی علحیدگی کرائی اور پھر دوسری شادی کرا دی۔

لیکن لڑکی راضی نہیں تھی اور پہلے شوہر کے پاس جانا چاہتی تھی، اسی رنجش پر ملزم نے اپنی کزن کو قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید