• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں پی ایس ڈی پی مد میں 529 ارب 81 کروڑ خرچ

وفاقی وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے مطابق رواں مالی سال کے 11 مہینوں میں پی ایس ڈی پی کی مد میں 529 ارب 81 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

اسلام آباد سے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے رواں مالی سال جولائی تا مئی پی ایس ڈی پی اخرجات کی تفصیل جاری کر دی۔ 

وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے مطابق وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 391 ارب روپے خرچ کیے گئے، کابینہ ڈویژن کے زیر اہتمام اراکین پارلیمنٹ کے منصوبوں پر 44 ارب 20 کروڑ روپے خرچ ہوئے، این ایچ اے سمیت کارپوریشنز کے منصوبوں پر 138 ارب 80 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ 

وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کے جاری اعداد و شمار مطابق وزارت دفاع کے ترقیاتی منصوبوں پر 4 ارب 79 کروڑ روپے خرچ ہوئے، دفاعی پیداوار کی وزارت کے ترقیاتی منصوبوں پر 80 کروڑ 41 لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز استعمال ہوئے، صوبوں اور خصوصی علاقہ جات کے منصوبوں پر 153 ارب 86 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ 

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق ایچ ای سی کے منصوبوں پر 27 ارب 78 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، 11 ماہ میں واٹر ریسورسز ڈویژن کے منصوبوں پر 69 ارب 88 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید