بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ پارٹی لیڈرشپ نے محمود خان اچکزئی کو دھرنے کا وقت کم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے مزید کہا کہ پارٹی لیڈر شپ نے ہی کہا تھا کہ دھرنے کا وقت تبدیل کریں وہ 10ہزار لوگوں کو لیکر آئیں گے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے اچکزئی صاحب کے کہنے پر دھرنے کا وقت تبدیل کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ لیڈر شپ سے پوچھنا چاہیے کہ آپ نے 10ہزار لوگوں کو جمع کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔