• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کررہے ہیں، محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 3 ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کررہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک  میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتی رہیں تو مثبت اثرات آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 3 ہفتے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کررہے ہیں، ہم نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا نہیں ہونے دی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے بجٹ کے خدوخال پر تفصیل سے بات ہوئی ہے، پی پی کے بجٹ خدشات کوئی بڑا ایشو نہیں بنے گا۔

قومی خبریں سے مزید