• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس: طلال چوہدری اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

اسکرین گریب/ یوٹیوب قومی اسمبلی
اسکرین گریب/ یوٹیوب قومی اسمبلی 

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایک مرتبہ پھر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اپوزیشن اراکین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اگر بحث چل رہی ہے تو اس میں شور شرابا اپوزیشن نے کیا، ہمارے رکن کی تقریر میں شور کیا جائے گا تو ہم بھی بولنے نہیں دیں گے۔

وزیر مملکت کے ریمارکس کے بعد تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، اس دوران عامر مگسی نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب اسپیکر بات بڑھ گئی ہے اسے روکا جائے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رکن زین قریشی خطاب نہیں کر سکے۔

قومی خبریں سے مزید