امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بہت مضبوط ڈیل کرنے جارہے ہیں، چاہتے ہیں اسرائیل خود اپنا دفاع کرنے کے قابل بنے اور وہ اچھے فیصلے کرے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایران سے متعلق پریس کانفرنس کرنے کا اعلان بھی کردیا۔
جی سیون اجلاس کے سائیڈ لائن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کے بہت قریب ہیں، روس پر پابندیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، ایران معاہدہ جوہری ہتھیاروں کو روکنے کی دیوار ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 47 سال سے ایران دنیا سے فائدہ اٹھا رہا تھا کسی نے کچھ نہیں کیا، 47 سال سے کوئی کچھ نہیں کر پایا لیکن میں نے کیا، مفاہمتی یادداشت بہت مضبوط ہے، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ میرا خیال ہے اب ایران معاہدہ کر لے گا، اگر نہ کیا تو عمل دوبارہ شروع ہوگا اور ہم ہاریں گے نہیں۔